100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا مال برادرڈرون تیار

 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا مال برادرڈرون تیار

ماہرین نے دو روٹر پنکھڑیوں والا ڈرون بنایا ہے جو کسی ملٹی کاپٹر سے بھی بہتر اور مؤثر ثابت ہوا ہے ، اسے ایویڈرون کا نام دیا گیا ہے جسے مال بردار ڈرون کہا جاسکتا ہے

وینکوور(نیٹ نیوز) دیکھنے میں یہ بوئنگ کے شینوک ہیلی کاپٹر جیسا ہے اور اس کے دو کناروں پر دو روٹر لگائے گئے ہیں جو اسے وزن اٹھانے کے قابل بناتے ہیں تاہم اس کی رفتار بھی قابلِ رشک ہے ۔ایویڈرون 210 ٹی ایل 25 کلوگرام وزن اٹھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 125 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے ، اپنی افادیت اور توانائی کی بچت کے لحاظ سے یہ وزن اٹھانے والا بہت بہترین ڈرون ثابت ہوسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں