آلوبخار اوٹامنز کا خزانہ ،حکیموں نے عمدہ غذاوربہترین دواقراردیدیا

آلوبخار اوٹامنز کا خزانہ ،حکیموں نے  عمدہ غذاوربہترین دواقراردیدیا

آلُو بخارا یا آلوچہ ایک خوش ذائقہ پھل ہے جو وٹامنز کا خزانہ ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اس پھل کی بڑی خوبی اس کا قبض کشا اور زود ہضم ہونا ہے اور حکیموں نے اسے عمدہ غذا اور بہترین دوا قراردے دیا ہے ۔قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوب نما بنایا ، یہ دیکھنے میں اکثر آتشیں سرخ بھی نظر آتا ہے ، اس کا چھلکا نرم اور اندر گودا ہوتا ہے ۔یہ پھل نشاستہ دار اجزا کے علاوہ کیلشیم، پوٹاشیم، فلورین، فاسفورس، امینو ایسڈ اور گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کیلئے مفید ہے ۔ آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اور معدہ کی تیزابیت دُور کرنے کیلئے انتہائی مفید پھل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں