سونگھنے کی صلاحیت سوتے وقت بھی بلیوں کے ساتھ موجود
بلیوں کے اونگھنے کے انداز کو نیند سمجھنا غلط ہوگا کیونکہ یہ بلیاں سوتے وقت بھی ذہنی طور پر جاگتی رہتی ہیں اوران کی قوت شامہ پوری طرح بیدار رہتی ہے
لندن (نیٹ نیوز)وہ سوئے ہوئے دور پڑی ہوئی چیزوں کی مہک بھی محسوس کرلیتی ہیں اور پھر اگر مہک ان کی پسند کی ہوئی تو پہلی فرصت میں اپنی نیند کو جھٹک کر وہاں پہنچتی ہیں اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بلی کے بچے بھی سونگھنے کی قوت کے حوالے سے اپنے بڑوں سے کم نہیں ہوتے ۔ایک اور تحقیق کے مطابق بلیاں ایسی جگہ پر چھپتی ہیں جس طرف عام طور پر ذہن نہیں جاسکتا۔