گِرتے بالوں کو روکنے کیلئے کڑی پتہ مفید ثابت
کڑی پتہ آپ کے بالوں کو گِرنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ کڑی پتے اور ناریل کے تیل کا ملاپ بہترین ہے
لاہور(نیٹ نیوز)دونوں اجزا کو گرم کریں، جب کڑی پتہ اچھی طرح اپنا عرق ناریل کے تیل میں چھوڑ دیں تو مرکب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور اسے بوتل میں ڈال لیں۔ اس کے بعد اپنے سر پر اچھی طرح اس تیل سے مالش کریں۔ بالوں کی بہتر نشوونما کیلئے آملہ اور میتھی دانہ کو کڑی پتہ کے ساتھ ملاکر ہیئر ماسک تیار کیا جاسکتا ہے جو بالوں کی افزائش میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔فریزی اور چپچپے بالوں سے نجات کیلئے دو کپ پانی لیں اور اس میں 10- 15 کڑی پتے شامل کرکے اُس پانی کو اُبالیں۔ کچھ دیر پانی کو اچھی طرح سے اُبالیں۔ اپنے بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد، انہیں دوبارہ اس پانی سے دھوئیں، یہ عمل کرنے سے آپ کو فیریزی بالوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔