ذیابیطس قابو کرنے والا ‘ مقناطیسی ریموٹ کنٹرول

ذیابیطس قابو کرنے والا ‘ مقناطیسی ریموٹ کنٹرول

ٹائپ ٹو ذیابیطس قابو کرنے کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ خون میں شکر کی مقدار کو نوٹ کیا جائے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئیووا(نیٹ نیوز)تاہم اب اس کیفیت کو برقی مقناطیسی میدان فیلڈ یعنی ای ایم ایف سے قابو کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنسدانوں نے برقناطیسی میدان سے خون میں گلوکوز کی مقدار قابو کرنے اور جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہیں۔ یونیورسٹی کی سنی ہوانگ اور کیلوِن کارٹر نے جسم کی بجائے دماغ پر ای ایم ایف کے اثرات معلوم کئے ہیں۔ سنی ہوانگ نے بتایا کہ ہم نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار چوہوں کو پہلے دیکھا تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ تھی لیکن جیسے ان کے دماغ پر ای ایم ایف کے اثرات ڈالے گئے ان کے خون میں شکر کی مقدار نارمل ہوگئی۔ کیلون کارٹر نے اس عمل کو برقناطیسی ریموٹ کنٹرول کہا ہے جو ٹائپ ٹو ذیابیطس قابو کرسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں