انسان کا نارمل درجہ حرارت تیزی سے کم ہونے لگا

انسان کا نارمل درجہ حرارت تیزی سے کم ہونے لگا

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں 16 سال پر محیط تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا کہ صحت مند انسان کا جسمانی درجہ حرارت مسلسل کم ہوتا جارہا ہے

سانتا کلارا(نیٹ نیوز)دلچسپی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ مطالعہ بولیویا کے علاقے ‘‘سیمانی’’ میں رہنے والے قبائلیوں پر کیا گیا ہے ۔ تحقیق نے معاملہ الجھا دیا ہے ۔ ماہرین کو معلوم ہوا کہ سیمانی قبائل میں صحت مند بالغ افراد کا جسمانی درجہ حرارت پچھلے 16 سال سے مسلسل گرتا جارہا ہے جو آج 97.7 ڈگری فارن ہائٹ تک گرچکا ہے ۔آج ایک صحت مند بالغ انسان کا اوسط جسمانی درجہ حرارت 98.6 ڈگری فارن ہائٹ تسلیم کیا جاتا ہے ۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو سیمانی قبائل کے جسمانی درجہ حرارت میں پچھلے 16 سال کے دوران 0.056 ڈگریفارن ہائٹ سالانہ کے حساب سے کمی ہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں