ہانگ کانگ میں پہلا آؤٹ ڈور پارک کھل گیا
ہانگ کانگ میں پہلا سماجی دوری کے عین مطابق آؤٹ ڈور انٹرٹینمنٹ پارک عوام کیلئے کھولا گیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) جس کا نام 'دی گراؤنڈز' ہے ۔ اس پارک میں سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق 5 فٹ فاصلے سے 2،2 لوگوں کیلئے سیٹیں لگائی گئی ہیں جبکہ یہاں آنیوالے لوگوں کیلئے انٹرٹینمنٹ پروگرامز، لائیو پرفارمنس اور آؤٹ ڈور سینما بھی موجود ہے ۔عالمی وبا کے دوران یہ پارک لوگوں کو سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے دماغی سکون اور اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔ہانگ کانگ کے اس آؤٹ ڈور پارک کی انتظامیہ آنے والے لوگوں کا ٹمریچر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ماسک کے استعمال سے متعلق ہدایات بھی جاری کرتی ہے ۔یاد رہے کہ اس پارک سے قبل دنیا بھر میں متعدد ریسٹورنٹس نے بھی سماجی دوری سے متعلق انتظامات کئے تھے ۔