مصر سے صدیوں قدم عباسی دور کے سکے اور دیناردریافت
مصری حکام نے جنوب مغربی علاقے سے صدیوں قدیم عباسی دور خلافت کے سکے اوردیناردریافت کرلئے
قاہرہ (نیٹ نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری اور روسی ماہرین آثار قدیمہ جنوبی مغربی علاقے الفیوم میں بدیرالبنات کے مقام پر کھدائی کررہے تھے ،جس دوران انہیں کاٹن کا تھیلا ملا جس پر مٹی کی مہر ثبت تھی اور مبہم الفاظ میں غیر واضح علامتیں موجود تھیں ۔تھیلے میں 908سے 932عیسوی تک حکومت کرنیوالے عباسی خلیفہ مقتدر کے دور کے 16 دینار ملے جبکہ دو دینار خلیفہ معتصم کے دور کے ہیں جنہوں نے 833 سے 842 تک حکومت کی ۔