مصنوعی غار والے 150 فٹ گہرے سوئمنگ پول کی سیر کریں
پولینڈ کے دارالحکومت میں 150 فٹ گہرے سوئمنگ پول کی دھوم مچی ہے جو زیر زمین مصنوعی غاروں اور مایا تہذیب کے شکستہ کھنڈرات پر مشتمل ہے
وارسا(دنیا مانیٹرنگ) پول میں 8 ہزار مکعب فٹ پانی ہے جو کہ ایک عام پول کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے ۔ اور 5 میٹر کی گہرائی تک زیر زمین ہوٹل بھی ہے جس کے کمرے سے غوطہ خوروں کو اس دلچسپ و عجیب سوئمنگ میں تیراکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔اگر تیراک مزید گہرائی میں جاتے ہیں تو انہیں مصنوعی غار اور مایا تہذیب کے مصنوعی شکستہ آثار ملتے ہیں جو دیکھنے میں دلکش ہیں۔ یہ ایک مہم جو کے لیے بہترین مقام ہے ۔ یہاں ماہر غوطہ خور عوام کو تیراکی کی تربیت دینے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔