کورونا سے بچاؤ ، 15لاکھ روپے کی لاگت سے ماسک تیار

کورونا سے بچاؤ ، 15لاکھ روپے کی لاگت سے ماسک تیار

جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بہت ہی خاص قسم کا ماسک تیار کیا ہے جس کی قیمت10لاکھ ین ( 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے ) مقرر کی گئی ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ہاتھ سے بنائے گئے ماسک میں 0.7قیراط ہیرے کے علاوہ 330 سچے موتی اور مہنگے کرسٹل کے 300 سے زائد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائے گئے ہیں۔ اسی کمپنی کے بنائے ہوئے 200 اقسام کے مہنگے ماسک بھی فروخت کیلئے مارکیٹ میں موجود ہیں، جن کی کم از کم قیمت 500 ین سے شروع ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ یہ مہنگاترین ماسک نہیں ،مہنگے ترین ماسک کی قیمت 15لاکھ امریکی ڈالر ( 24 کروڑ پاکستانی روپے )ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں