ڈیٹا محفوظ کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا آلہ ایجاد
ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈیٹا محفوظ کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا آلہ ایجاد کرلیا ہے جس کی جسامت ایک نینومیٹر کے برابر ہے
آسٹن(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے اسے ’’ایٹم رِسٹر‘‘ کا نام دیا ہے یعنی یہ ایک ایسا ٹرانسسٹر ہے جو ایٹمی پیمانے پر ڈیٹا محفوظ کرتا ہے ۔یہ آلہ ایٹموں کی حرکت سے کام کرتا ہے اور اس کی بدولت نہایت چھوٹے میموری آلات میں معلومات اور ڈیٹا کا ایک انبار رکھا جاسکے گا۔یہ آلہ برقیات کے بالکل نئے شعبے ’’میمرسٹر‘‘سے تعلق رکھتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایٹمی سطح پر سٹوریج کے لئے توانائی بھی بہت کم درکار ہوتی ہے ۔