زخم بھرنے کے عمل پر نظر رکھنے والی ’’سنسرپٹی‘‘ تیار ہوگئی

زخم بھرنے کے عمل پر نظر رکھنے والی ’’سنسرپٹی‘‘ تیار ہوگئی

پیر کے السر اور ذیابیطس کے زخم بھرنے میں بہت وقت لیتے ہیں، بار بار پٹی کھولنے سے زخم مزید خراب بھی ہوسکتا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز) اب امریکی اورروسی ماہرین نے ایک سنسر والی پٹی تیار کی ہے جو زخم بھرنے کا مکمل جائزہ لیتی ہے اور انسانی آزمائش کے لئے بالکل تیار ہے ۔ ماہرین نے تجربے کے دوران اس ایجاد کو عین زخم جیسے ماحول میں آزمایا تو زخم بگڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے تین اہم اجزا کو سنسر نے شناخت کرلیا اور بتادیا کہ زخم اب بھی خراب ہے یا مزید بگڑسکتا ہے ،اس تجربے کے بعد اس سنسر کو انسان پر لگانے کے روشن امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں