عام نظر آنیوالی شے جنگ عظیم کا بم نکلا، گھر میں تباہی
برطانیہ میں ماں اور بیٹی کو سمندر کے اطراف سے ایک سخت شے ملی جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئیں لیکن چند دنوں بعد مذکورہ چیز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ فائر بال بن گیا جس کے نتیجے میں گھر کا کچن بھی بری طرح متاثر ہوا
لندن(نیٹ نیوز)رپورٹ کے مطابق واقعے اور شے کی تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ جنگ عظیم دوم میں استعمال ہونے والا گرنیڈ ہے ۔ جوں ہی گرنیڈ فائر بال بنا جوڈی نامی خاتون اور ان کی بیٹی نے باورچی خانے سے فرار ہوکر اپنی جانیں بچائیں۔ خاتون کو جب ورلڈ وار ٹو کا دستی بم ملا تو اسے یہ پرانی ہڈی یا پراسرار چیز لگی، اس حوالے سے جاننے کیلئے خاتون نے سوشل میڈیا پر بھی گرنیڈ کی تصاویر شیئر کیں اور صارفین سے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے ؟۔تاہم کوئی بھی شخص نہیں بتا سکا یہ گرنیڈ ہے ۔