موبائل چوری کی انوکھی واردات، متاثرہ شخص مقروض ہوگیا

موبائل چوری کی انوکھی واردات، متاثرہ شخص مقروض ہوگیا

روس میں فون چوری کرنیوالے نامعلوم شخص نے بینک سے بھاری قرضہ حاصل کر کے مالک کو پھنسا دیا

ماسکو(نیٹ نیوز) ولادیمیر وولوکووک نامی شخص کا سمارٹ فون چوری ہوا جس کے بعد چور نے اُس میں موجود بینک ایپلیکیشن لاگ ان ہونے کا فائدہ اٹھایا۔چور نے موقع غنیمت جان کر بیس ہزار ڈالرز قرض لینے کی درخواست بینک کو دی جس پر بینک نے اُسے یہ پیسے دے دئیے ۔نامعلوم شخص پیسے لے کر چلتا بنا، مالک کو اُس وقت دھچکا پہنچا جب بینک سے اُس کے پاس قسط لینے افسر پہنچے ۔ولادیمیر نے بتایا کہ اُس کا فون چوری ہوا ہے اور اُس نے کسی بھی قسم کا قرضہ حاصل نہیں کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ بینک قرض کی درخواست منسوخ نہیں کررہا مجھے پانچ سال تک یہ رقم سود کے ساتھ ادا کرنا ہوگی۔دوسری جانب بینک نے مؤقف اختیار کیا کہ ولادیمیر کو چوبیس گھنٹے سے پہلے بینک رابطہ کرنا تھا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں