گھر کے باتھ روم میں‘عجیب و غریب ہاتھ‘ نمودار

گھر کے باتھ روم میں‘عجیب و غریب ہاتھ‘ نمودار

آسٹریلیا میں مالک مکان باتھ روم گیا اور اُس کی نظر چھت پر پڑی تو پیرو تلے زمین نکل گئی

لاہور(نیٹ نیوز)سماجی رابطے کی فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ریڈ اٹ پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صارف نے اس دہشت ناک تصویر کوشیئر کیا ۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ باتھ روم میں بیٹھے ہوئے تھے اور اسی دوران اُن کی نظر چھت پر پڑی تو فار سیلنگ ٹوٹی ہوئی تھی جس میں سے ایک عجیب و غریب ‘ہاتھ’ نظر آرہا تھا۔ آسٹریلوی شہری نے یہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو صارفین اسے دیکھ کر سہم گئے ۔متعدد صارفین کا خیال تھا کہ یہ کسی اور مخلوق کا ہاتھ ہے ۔سیون نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں چونکہ چوہوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تو ممکن ہے کہ کسی چوہے نے چھت کتر لی ہو اور یہ اُسی کا پنجا ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں