موٹر کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ
کسی جیٹ انجن، کسی گھومتی پنکھڑیوں اور کسی موٹر کے بغیر گلائیڈر کو صرف ہوا کے دوش پر 548میل یا 880کلومیٹر تک اڑانے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)اس عمل کو ‘ڈائنامِک سورنگ’ کہا جاتا ہے جس میں عموماً تیز ہوا والے اونچے مقامات مثلاً پہاڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ پہلی مرتبہ ہوا کے دوش پر گلائیڈر کو اس رفتار پر دیکھا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔گلائیڈر پر نصب ایک آلے سے اس کی برق رفتاری کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کیلیفورنیا کے سپینسرلائزنبائی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ وہ ڈی ایس کائنیٹک کمپنی کا مالک بھی ہے ۔ اس گلائیڈر کی لمبائی 130 انچ یا تین اعشاریہ تین میٹر ہے ۔ نظری طور پر یہ 580 میل یا 933 کلومیٹر کی رفتار تک بھی جاسکتا ہے ۔لاس اینجلس کی شمال میں واقع پارکر پہاڑی سے اسے اڑایا گیا ہے ، اس وقت ہوا 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔