قازقستان میں برف کا آتش فشاں،دیکھنے والے حیران
وسطی ایشیا کے ملک قازقستان کے شہر الماتے میں قدرتی طور پر بننے والے ‘برف کے آتش فشاں’ نے دنیا کو حیران کر دیا ہے
الماتے (نیٹ نیوز)قازقستان کے الماتے ریجن میں حیرت انگیز 45 فٹ کا ‘آئس آتش فشاں’ تعمیر ہو گیا ہے ، جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔ زمین سے مسلسل پانی پھوٹنے کی وجہ سے مذکورہ مقام پر برف کا پھسلواں تختہ بھی بن چکا ہے ، اگرچہ یہ ایریا اب سردیوں کا تعجب خیز مقام بن چکا ہے تاہم گرمیوں کے دوران یہاں ہر طرف سبزہ بھی پھیل جاتا ہے ۔یہ منجمد ڈھانچا دراصل 45 فٹ اونچائی میں ہے اور یہ ایک زیر زمین چشمے کے اوپر تشکیل پایا ہے جس سے پانی فوارے کی طرح نکلتا تھا، اور فوراً ہی جم جاتا تھا، جس کی وجہ سے وہاں کون کے ڈیزائن میں ‘برف کا آتش فشاں’ بن گیا۔ زیر زمین چشمے کا یہ مقام قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان سے چار گھنٹوں کی دوری پر واقع ہے ۔