دوڑنے والی کار جو ناہموار راہ پرچل بھی سکتی ہے
خواہ سڑک کتنی ہی ہموار ہو، بسا اوقات کار کے گول ٹائر پتھریلے اور ناہموار راستوں پر بے کار ہوجاتے ہیں
جنوبی کوریا(نیٹ نیوز)اسی کمی کے پیشِ نظر ہنڈائی کمپنی نے ایک کار کا ماڈل تیار کیا ہے جو دوڑ سکتی ہے اور وقت پڑنے پر اپنے قدم یعنی ٹائر اٹھا کر چل بھی سکتی ہے ۔اسے ٹائیگر ایکس ون کا نام دیا گیا ہے ۔ ہر ٹائر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ناہموار زمین پر مڑسکتا ہے اور گاڑی کو آگے پیچھے دائیں بائیں بلکہ کیکڑے کی طرح اطراف میں بھی چلاسکتا ہے ۔ اگرسواری کہیں پھنس جاتی ہے تو وہ اپنے پہیئوں کو دراز کر کے خود کو اونچا بھی کرسکتی ہے ۔لیکن ٹایئگر ایکس ون کا تصور ایک ایسی سواری بنانا ہے جو خود کار انداز میں زلزلے اور آفات والے ماحول میں آگے بڑھ سکے ۔ پہلے مرحلے پر اس کار کو انسان بچانے ، امدادی سامان پہنچانے یا متاثرہ افراد کی نشاندہی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔