زہریلا سانپ،عمارت کے دس اپارٹمنٹس خالی کرانا پڑے

زہریلا سانپ،عمارت کے دس اپارٹمنٹس خالی کرانا پڑے

جرمنی میں زہریلے سانپ نے ہر طرف افراتفری مچا دی جس کے باعث ایک ہی عمارت کے دس اپارٹمنٹس کو خالی کرانا پڑگیا

برلن(نیٹ نیوز)جرمنی کے بڑے شہر کولنگ میں رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ سے زہریلا سانپ فرار ہوگیا جس کی وجہ سے 10 اپارٹمنٹس کو خالی کرانا پڑا۔ریسکیو عملے نے دس اپارٹمنٹس کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ عارضی طور پر جگہ خالی کریں تاکہ کورل نامی سانپ کو تلاش کیا جاسکے ، بعد ازاں تین گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کورل کو ڈھونڈ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق زہریلا سانپ شیشے کے جار میں موجود تھا جہاں سے وہ اچانک فرار ہوا۔ تلاش کے دوران ریسکیو عملے نے کھانے کے ڈبے کے پاس سے کورل کو پکڑا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی نسل کے کورل سانپ کی گمشدگی کی اطلاع ہمیں صبح ملی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں