بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار،مارکیٹ میں جلد دستیا ب ہوگا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار کرلیا
فیصل آباد (دنیانیوز)بھنگ سے تیار کردہ کپڑا ملک میں کپاس کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ماہرین نے بھنگ سے ایسا منفرد کپڑا تیار کیا ہے جو سستا تو ہوگا، ساتھ ہی ساتھ جراثیم کش بھی ہوگا اوربہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں5ہزار سے زائد ادویات میں بھنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بھنگ کے تیل کا بھی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اوراب بھنگ سے دھاگہ بناکر اسے کپڑے کی شکل دینے کا کامیاب تجربہ کیاگیاہے ۔