بریک اپ سے بچنے کا پلان ،جوڑنے خود کو ہتھکڑی لگالی
یوکرائن میں شادی شدہ جوڑے نے ایک دوسرے کے ہاتھو ں کوایک ہتھکڑی سے باندھ لیا تاکہ آئے روز کے جھگڑوں اور بریک اپ سے بچ سکیں
کیو(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن میں 33 سالہ کار سیلزمین ایلگزینڈر اور 28 سالہ بیوٹیشن وکٹوریا میاں بیوی ہیں اور جھگڑے معمول کی بات ہیں یہاں تک کہ صرف ایک ہفتے میں نو بار دونوں ایک دوسرے کو بریک اپ کی دھمکیاں دیتے ہیں اور گھر سے نکل جاتے ہیں ۔دونوں نے کچھ ایسا کرنے کا سوچا جس سے کوئی جھگڑا نہ ہواوردونوں نے اپنے ایک ایک ہاتھ میں خودہی ہتھکڑی پہن لی ہے ۔