وہ غذائیں جو امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتی ہیں

وہ غذائیں جو امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتی ہیں

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال دل کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال دل کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے ۔ایڈتھ کووان یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو لوگ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں جیسے سبز پتوں والی سبزیوں اور چقندر کی زیادہ مقدار غذا کا حصہ بناتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر کس حد تک کم ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسی غذاؤں کی شناخت ضروری ہے جو امراض قلب کی روک تھام کرسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ ایک کپ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کو کھانے سے لوگ دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس طرح کی غذا سے امراض قلب کی اس قسم کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جس سے ٹانگوں میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جبکہ ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر جیسے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں