تار کے بغیر روشنی سے رابطہ کرنیوالا ‘زیرِ آب ڈرون’
سمندروں کی گہرائی میں کام کرنے والے ‘ریموٹلی آپریٹڈ وھیکل’ یا آر او وی کو عموماً آبی تحقیق میں استعمال کیا جاتا ہے
سوئٹزر لینڈ(نیٹ نیوز)لیکن تار کی وجہ سے ان انڈر واٹرڈرون کی کارکردگی محدود ہوجاتی ہے ۔ ہائیڈرومیا ایکس رے دنیا کا پہلا ڈرون ہے جو تار کے بغیر کام کرتا ہے اور روشنی استعمال کرتا ہے ۔ زیرِ آب کسی بھی ڈرون کے لیے طویل تار بہت بھاری ہوسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب سوئزرلینڈ کی کمپنی کا تیار کردہ ہائیڈرومیا آر او وی مکمل طور پر بے تار ہے ۔ہائیڈرومیا کو کنٹرول کرنے کیلئے جو نظام بنایا گیا ہے اسے لیوما کا نام دیا گیا ہے ۔ اس میں روشنی کے جھماکوں کی صورت میں پانی کے اندر معلومات بھیجی جاتی ہیں۔ اس طرح یہ عمل بہت مفید ثابت ہوا اور اسے آر او وی کا حصہ بنایا گیا۔ اگلے مرحلے میں اس نظام کی افادیت 100 میٹر گہرائی تک بڑھانے پر تحقیق کی جارہی ہے ۔