ایسا گاؤں جہاں جانے کیلئے اپینڈکس کا آپریشن کرانا ضروری
دنیا کے سب سے سرد مقام بر اعظم انٹارکٹیکا میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے کہ جہاں رہنے یا سیر کرنے کیلئے یہ شرط عائد ہے کہ آپ کو اپنا اپینڈکس نکالنا پڑتا ہے اس کے بغیر آپ وہاں قدم بھی نہیں رکھ سکتے
ماسکو(نیٹ نیوز)انٹارکٹیکا میں ایک بستی ہے جس میں ایک سکول ، ایک پوسٹ آفس اور متعدد مکانات ہیں۔ یہ علاقہ دوسرے دیہات کی طرح ہی ہے لیکن صرف ایک فر ق ہے وہ یہ کہ کسی بھی شخص کو اس علاقے کے اندر جانے کیلئے اپینڈکس کی سرجری ضرور کروانی ہوگی۔لاس سٹرالز انٹارکٹیکا کا وہ علاقہ ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی 60تک بھی پہنچ جاتا ہے ، اس علاقے میں جانا بھی انتہائی دشوار ہے ، اس کیلئے سمندر میں600میل کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے ۔ گاؤں میں داخلے کیلئے اتنی کڑی شرط لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہاں سے سینکڑوں میل دور تک کسی مریض کیلئے کوئی ہسپتال یا فرسٹ ایڈ دینے کیلئے بھی کوئی طبی مرکز ہی نہیں ہے ۔