نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آبدوزتنازع،امریکی صدرجوبائیڈن کافرانسیسی ہم منصب کوٹیلی فون
  • بریکنگ :- آسٹریلیاسےآبدوزکی ڈیل کےبعدپیدا ہونےوالی کشیدگی پرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- فرانسیسی صدرمیکرون کااپنےسفیرکوواشنگٹن لوٹنےکاحکم
  • بریکنگ :- دونوں ممالک اس موضوع پرمزیدمشاورت کریں گے،مشترکہ بیان
  • بریکنگ :- امریکامضبوط یورپی دفاع کی اہمیت کوتسلیم کرتاہے،مشترکہ بیان
  • بریکنگ :- دونوں ممالک میں کشیدگی آسٹریلیاسےآبدوزمعاہدےکےتنازع پرہوئی تھی
  • بریکنگ :- آسٹریلیانےفرانس کےساتھ 12ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں تیارکرنےکامعاہدہ ختم کردیا تھا
Coronavirus Updates

دنیا کا سب سے باکفایت کھانا بنانے والا روبوٹ تیار

دنیا کا سب سے باکفایت کھانا بنانے والا روبوٹ تیار

دنیا اخبار

اگر آپ بھوک محسوس کررہے ہیں ، گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن پکانے کا دل نہیں کررہا تو اولیور گھریلو روبوٹ آپ کے لیے ہی ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)لیکن یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ایک سمارٹ آلہ ہے جو تین آسان مراحل میں کام کرتا ہے ، اول کھانے کی ترکیب منتخب کریں، دوم، اجزا ایک جگہ رکھیں، سوم ، چھوٹے مرتبان اجزا سے بھریں اور بٹن دبادیں۔اس طرح اولیور ریسیپی کو دیکھتے ہوئے بقایا کام ازخود کرلے گا۔ اس میں ایک ذہین باورچی چھپا ہے جو مزیدار کھانے ، سالن، سوپ، چاول، پاستا، فجیتا اور دیگر بے شمار اقسام کے کھانے تیار کرسکتا ہے ۔ اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچہ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے ۔ اس کے ایک یونٹ کی قیمت 630 ڈالر ہے جبکہ دوسالہ وارنٹی بھی دی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement