حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔

دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، کیسے گزارہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...