سعودیہ،غار سے انسانوں ، جانوروں کی ہڈیاں دریافت

سعودیہ،غار سے انسانوں ، جانوروں کی ہڈیاں دریافت

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں

ریاض(نیٹ نیوز)دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔ ہڈیاں اُم جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوب صورتی سے محفوظ کیا گیا تھا۔ سائنسدان سٹیوی سٹیورٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ باقیات، ہڈیوں کی اقسام،ان کے تعدد اور مقامات کے مطالعے کی بنیاد پریہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہڈیوں کو گوشت خور دھاری دار لگڑبھگے گزشتہ 7 ہزار سال کے دوران جمع کرتے رہے ہیں، یہ جانور ہڈیوں کو جمع کرنے کا شوقین ہوتا ہے ،وہ انھیں دوردراز جگہوں سے لاکرغاروں میں جمع کرتا رہتا ہے تاکہ انھیں بعد میں استعمال میں لاسکے اور نوعمرلگڑبھگوں کو خوراک کے طور پر دے سکے یا انھیں ذخیرہ کرسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں