یہ جادوئی ڈبہ آپ کی عینک خود صاف کرسکتا ہے

یہ جادوئی ڈبہ آپ کی عینک خود صاف کرسکتا ہے

بسا اوقات عینک کے عدسے پرلگنے والے دھبے بڑی مشکل سے دور ہوتے ہیں اور کئی بار کپڑا رگڑنے کے باوجود بھی براجمان رہتے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)اب اس کا حل ‘لینس ایچ ڈی’ کی صورت پیش کیا گیا ہے جو عینک سے ہرطرح کے دھبے اور گردوغبار کو بڑی حد تک صاف کرکے عینک کو شفاف بناتی ہے ۔لینس ایچ ڈی بنانے والوں نے اسے عینک صاف کرنے کا ایک سٹیشن قراردیا ہے ۔ اس میں چار موٹریں لگی ہیں جن کی بیرونی سطح نرم فوم کے گول ٹکڑے لگے ہیں جو موٹر کے بل پر گھومتے ہیں۔ اس کے اوپر نرم اور خاص قسم کا کپڑا لگا ہے ۔ بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ بہتر نتائج کیلئے فوم پر پانی کا سپرے کیجئے اور اس کے بعد ڈبے میں چشمہ رکھنے کے بعد اسے بند کردیں۔اندر کا نظام ازخود چلتا ہے اور موٹریں گھومتی ہیں اور دھیرے دھیرے چشمے سے گرد، تیل اور دھول مٹی کو صاف کردیتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں