خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

خوابوں نے ایک شخص کی کایا پلٹ دی، شہری لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا

کینبرا(نیٹ نیوز)جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈورڈسٹاؤن میں ایک شخص کے خواب میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری کے درست نمبر آنے لگے ، جس نے اسے مالا مال کر دیا۔ شہری نے بتایا کہ تقریباً 3.4 ملین ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے کیلئے اسے مطلوبہ نمبر خواب میں نظر آئے ، جنھیں استعمال کر کے اس نے لاٹری جیت لی۔شہری کا کہنا تھا کہ ایک بار خواب میں اس نے کچھ نمبر دیکھے ، اس کے بعد برسوں سے وہ نمبروں کا یہی سیٹ استعمال کرتے ہوئے لاٹری گیمز کھیل رہا ہے ۔اس نے کہا ٹھیک ہے اس پر یقین کرنا اب مشکل ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے برسوں پہلے انھی نمبروں کو دیکھا تھا جنھیں اب میں اپنے لاٹری ٹکٹس پر نشان زدہ کرتا ہوں، اور میں تب سے یہی نمبر استعمال کرتا آ رہا ہوں۔مذکورہ شخص بنے 33 لاکھ 83 ہزار ڈالرز جیت لیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں