برطانیہ میں روبوٹ ویکیوم کلینرہوٹل سے فرار ہو گیا

برطانیہ میں روبوٹ ویکیوم کلینرہوٹل سے فرار ہو گیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے علاقے کیمبرج کے ایک ہوٹل میں صفائی کرنے والا روبوٹ ویکیوم کلینرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

برطانیہ خود کارروبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے واپس آنے کے بجائے باہرنکل گیا۔ عملے کو15 منٹ بعد جب روبوٹ ویکیوم کلینرکے غائب ہونے کا پتا لگا توان کی دوڑیں لگ گئیں۔ہوٹل کے عملے نے سوشل میڈیا پرواقعہ کا ذکرکرتے ہوئے اپیل کی کہ جسے بھی روبوٹ ویکیوم کلینر ملے وہ واپس کرجائے کیونکہ وہ چارجر سے چارج ہوتا ہے اورکسی دوسرے کیلئے بیکار ہے ۔

سوشل میڈیا پرروبوٹ ویکیوم کلینر کے فرارکی خبروائرل ہوگی۔ بہت سے صارفین نے روبوٹ ویکیوم کلینر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا اورکہا کہ امید ہے وہ آزادی سے لطف اٹھا رہا ہوگا۔روبوٹ ویکیوم کلینر فرار کے اگلے روزہوٹل کے قریب ایک جھاڑی میں الجھا ہوا برآمد ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں