میٹا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کیلئے طاقتور سپر کمپیوٹر بنالیا

 میٹا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کیلئے طاقتور سپر کمپیوٹر بنالیا

سلیکان ویلی(نیٹ نیوز)چند ماہ قبل اپنا نام ‘فیس بُک’ سے تبدیل کرکے ‘میٹا’ بننے والی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کیلئے ایک خاص اور طاقتور سپر کمپیوٹر تیار کرلیا ہے ۔

جو اپنے ابتدائی مرحلے پر ہی دنیا کے تیز رفتار سپر کمپیوٹروں میں شمار ہونے لگا ہے ۔ یہ این ویڈیا کمپنی کے 6,080 جدید ترین ‘اے 100 جی پی یوز’ کو آپس میں مربوط کرکے تیار کیا گیا ہے ۔ اس میں مزید 10,000 جی پی یوز کا اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بھی بن جائے گا۔

بے حد وسیع ڈیٹا پر اپنی کمپیوٹنگ کی غیرمعمولی طاقت استعمال کرتے ہوئے یہ تصاویر اور مناظر میں موجود چیزیں پہچاننے ، بات چیت میں مخصوص الفاظ شناخت کرنے ، ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے ، اور سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مواد کی نشاندہی کرنے والے الگورتھمز کی تیز رفتار تربیت جیسے کام بھی بخوبی کرسکے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں