کولمبیا میں تعمیر کئے گئے الٹے گھر کی ہر شے الٹی

کولمبیا میں تعمیر کئے گئے الٹے گھر کی ہر شے الٹی

بگوٹا(نیٹ نیوز)کولمبیا میں دلچسپ انداز میں مکان تعمیر کیا گیاہے جو باہر سے اوندھا بنایا گیا ہے ۔

 اس کے اندر جاکر دیکھیں تو فرش چھت ہے اور چھت فرش دکھائی دیتی ہے ۔ اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ گھر الٹا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کا فرش ہے ۔اس مکان کو آسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جو ایک عرصے سے کولمبیا میں ہی رہتے ہیں۔

جب انہوں نے اس انوکھے مکان کو بنانے کا تصور پیش کیا تو لوگوں نے اس کا بہت مذاق اڑایا لیکن وہ دھن کے پکے تھے اور مسلسل اپنے کام میں لگے رہے یہاں تک کہ مکان کی تعمیر شرمندہ تعبیر ہوگئی۔فرٹز کے مطابق اس گھر کی بنیاد بنانا سب سے مشکل کام تھا کیونکہ جھونپٹری نما مکان کو الٹا بنانا آسان نہ تھا۔ کولمبیا کے صدر مقام بوگوٹا کے قریب دیہات گوٹاویٹا میں یہ مکان بنایا گیا ہے جسے اپ سائیڈ ڈاؤن ہوم کا نام دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں