مصر میں ابوالہول جیسے مزید دو قدیم مجسمے دریافت

مصر میں ابوالہول جیسے مزید دو قدیم مجسمے دریافت

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصری اور جرمن ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے ‘الاقصر’ کے مقام سے ابوالہول جیسے دو مجسمے دریافت کرلیے ہیں جو آج سے تقریباً 3,400 سال پہلے بنائے گئے تھے ۔

مصری وزارتِ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے مطابق، یہ مجسمے فرعون توتنخ آمون (توتن خامن) کے دادا، فرعون آمنہوتپ سوم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائے گئے تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہر مجسمہ اپنی تعمیر کے وقت 26 فٹ اونچا رہا ہوگا لیکن 1200 قبلِ مسیح میں مصر کے بھیانک زلزلے اور بعد ازاں ریگستان کی خشک ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفانوں نے انہیں تباہ کردیا ہے ۔

فرعون آمنہوتپ کا دورِ حکومت 1390 قبلِ مسیح سے 1353 قبلِ مسیح تک رہا۔اسے قدیم مصر میں امن و خوشحالی کا زمانہ بھی سمجھا جاتا تھا اور یہ مجسمے بھی شاید اسی بناء پر آمنہوتپ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں