مصر میں پیدا ہونیوالے نومولودکے جسم میں 4 گردے

مصر میں پیدا ہونیوالے نومولودکے جسم میں 4 گردے

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں چار ماہ کے بچے کو مختلف علامتوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں الٹرا ساؤنڈ میں بچے میں دو کے بجائے چار گردے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں چار مہینے کے بچے کو بار بار الٹیاں، بخار اور انفیکشن ہونے پر ہسپتال لایا گیا۔ہسپتال میں کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے جس میں بچے کے مرض کی تشخیص ہوگئی جسے ڈپلیکس کڈنی کہاجاتاہے ،اس بچے کے جسم میں پیدائشی طور پر دو کے بجائے چار گردے ہیں ،ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم سرجری یا دواؤں سے اس مرض کا علاج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں