بیس روپے چرانے کیلئے تین دکانوں کا تالا توڑ ڈالا
نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی شہری نے بیس روپے چرانے کے لیے تین دکانوں کا تالا توڑ ڈالا، تالا توڑ وارداتیں دیکھ کر تاجر برادری خوفزدہ ہوگئی۔
بھارت کے شہر فتح پور میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی،دکاندار تالے ٹوٹے دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوئے اور پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ تین دکانوں کا تالا توڑ کر چور نے صرف 20 روپے چرائے تھے تاکہ وہ کُرکُرے پاپٹر کھاسکے ۔پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چور کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ اسے کرکرے کھانے کا دل چاہ رہا تھا، مگر پیسے نہیں تھے اسی لیے دکانوں کے تالے توڑے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ، ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔