ڈریگن کے خوفناک درخت ،جنہیں کاٹنے پر خون بہتا ہے

ڈریگن کے خوفناک درخت ،جنہیں کاٹنے پر خون بہتا ہے

یمن(نیٹ نیوز)کچھ درخت ایسے بھی ہیں جو انتہائی منفرد ہیں جہاں عام آدمی کی سوچ بھی نہیں جاپاتی، "ڈریگن بلڈ ٹری بھی ان ہی درختوں میں سے ایک ہیں۔

ڈریگن بلڈ ٹری کی خاص بات یہ ہے کہ ان صدیوں پرانے عجیب وغریب اور دلچسپ درختوں کو جب آپ کاٹتے ہیں تو لکڑی میں سے ایک سرخ اور گاڑھے خون جیسا مواد بہنا شروع ہوجاتا ہے جسے ڈریگن کا خون کہتے ہیں۔ان درختوں کو سائنسی زبان میں ڈریسینا سینا باری کے نام سے جانا جاتا ہے ، یہ درخت بحیرہ عرب میں یمن کے ساحل سے دور سوکیٹرا آرکوپیلگو کے ایک جزیرے پر پائے جاتے ہیں۔

یہ درخت18 میٹر لمبا اور6 میٹر تک چوڑا ہوسکتا ہے اوراس کی زندگی حیرت انگیز طور پرتقریباً 650 سال تک ہوتی ہے ۔ڈریگن کے درختوں کی شاخیں باہر کی طرف کانٹے دار انداز میں نکلتی ہیں جو دیکھنے میں ایک دیو ہیکل مشروم یا کسی چھتری کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں