ماہرین کی 1300 سال قدیم کشتی بچانے کی کوششیں
بوڈو(نیٹ نیوز)فرانس میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ 1300 سال پُرانی کشتی کی باقیات کو میسر محدود وقت میں بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
کشتی کی لکڑی کی باقیات اتنی نازک ہوچکی ہیں کہ اسے ہوا بھی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔فرانسیسی شہر بوڈو کے قریب دریافت ہونے والی 40 فٹ لمبی کشتی کی باقیات ایسے شہتیروں پر مشتمل ہے جنہیں کئی عرصے سے آکسیجن یا روشنی کا سامنا نہیں تھا، جس کے نتیجے میں وہ ڈی ہائیڈریٹ ہوگئے اور بِکھرنے لگ گئے ہیں۔
تاہم، ٹیمیں شہتیروں پر ہر 30 منٹ میں پانی چھڑک رہے اور پانی تب تک چھڑکتے رہیں گے جب تک 200 کے قریب ان ٹکڑوں کو واپس احتیاط کے ساتھ ہٹا لیا جائے اور پانی میں رکھ دیا جائے ۔ کشتی کا تعلق 680 سے 720 عیسوی کے درمیان سے ہے اور اس کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فرانس کے جنوب مشرق اور اسپین کے شمال میں بہنے والے دریا میں اشیاء کو لانے لے جانے کا کام کرتی تھی۔