پاکستانی ‘ایلون مسک’ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ‘ایلون مسک’ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)امریکی ٹائیکون اور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کی بازار میں۔۔

فروٹ خریدنے کی تصاویر وائرل ہوگئی جس کے بعد دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے ۔متعدد انٹرنیٹ صارف نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستانی ایلون خان فروٹ چاٹ خرید رہا ہے ۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر میمز تیزی سے شیئر کی جارہی ہے ۔ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ ‘ایلون مسک’ بھیس بدل کر غریب پاکستانیوں کے درمیان موجود ہیں، میں نے سنا ہے وہ ایک غریب پرور اور مہربان شخص ہے ۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ‘پاکستان میں مہنگے پھل خریدنے کے بعد ایلون ماسک کی حالت بری ہوگئی۔صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا جانے سے پہلے وہ پاکستان کے دور دراز گاؤں میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں