مالک سے جدائی پر سارس’اداس‘، کھانے پینے سے انکار

مالک سے جدائی پر سارس’اداس‘، کھانے پینے سے انکار

ممبئی(نیٹ نیوز)انڈین شہری محمد عارف پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد اپنے پالتو پرندے سارس سے جدا ہونا پڑا لیکن۔۔

سارس بھی اپنے مالک سے علیحدگی کا دکھ برداشت نہ کر سکا،سارس کو کانپور کے چڑیا گھر منتقل کرنے کے بعد وہ شدید افسردہ ہو گیا ہے ۔ اترپردیش کے ضلع امیتھی کے گاؤں مندھکا کے 35 سالہ محمد عارف گزشتہ برس زخمی سارس اپنے ساتھ گھر لائے تھے ۔محمد عارف تقریباً 13 ماہ تک سارس کی دیکھ بھال کرتے رہے لیکن سنیچر کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد سارس کو پہلے رائے بریلی میں پرندوں کی پناہ گاہ منتقل کیا گیا اور بعد میں کانپور کے چڑیا گھر بھیج دیا گیا۔اپنے مالک سے علیحدگی کے بعد چالیس گھنٹوں تک سارس کچھ بھی کھانے پینے کو تیار نہیں تھا جس سے اس کی اداسی واضح تھی۔ ڈائریکٹر نے امید کا اظہار کیا کہ سارس اپنے نئے گھر کا عادی ہو جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں