برطانیہ میں انسانی بال اور شیشے کی آنکھ والی پراسرار گڑیا

برطانیہ میں انسانی بال اور شیشے کی آنکھ والی پراسرار گڑیا

ناٹنگھم (نیٹ نیوز)برطانیہ میں پراسراراشیا سے شہرت پانے والے عجائب گھر نے اپنے ذخیرے سے ایک پراسرار ترین گڑیا پیش کی ہے جس پر مالک کے بال لگے ہیں۔۔

 اور اسی کی شیشے والی آنکھیں نصب کی گئی ہیں۔جارج نامی گڑیا 1930 میں بنائی گئی تھی جو ناٹنگھم کے آسیبی (ہانٹیڈ) عجائب گھر میں عرصے سے رکھی ہے ۔ اس میں مردہ انسان کے بال لگے ہیں اور گڑیا دیکھنے میں بھی عجیب وغریب دکھائی دیتی ہے ۔ہانٹیڈ میوزیم کی شریک بانی میری ویسن نے اپنے شوہر کی مدد سے 2018 میں یہ میوزیم بنایا تھا۔ اب بی بی سی کے ایک پروگرام میں جارج کو دکھایا گیا ہے ۔ میری کے مطابق ٹیکساس کے جس شخص نے یہ گڑیا بنائی ہے اس کے متعلق کم معلومات ہیں تاہم جس شخص کے پاس یہ گڑیا پہنچی اس کا پورا خاندان آسیبی واقعات کا شکار اور پریشان تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے گڑیا میوزیم کے حوالے کردی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں