چینی خاتون ملازمت چھوڑکر والدین کی ’’نوکر‘‘بن گئی

چینی خاتون ملازمت چھوڑکر والدین کی ’’نوکر‘‘بن گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک خاتون نے اپنی ملازمت چھوڑ کر والدین کے گھر کی نوکری اختیار کرلی جس میں وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کا خیال رکھیں گی اور اس کے بدلے 570 ڈالر ماہانہ وصول کریں گی۔

اپنے ہی ماں باپ سے ان کی ہی خدمت کا ماہانہ معاوضہ لینے پر اس خاتون پر تنقید کی جارہی ہے ۔ نیانن نامی خاتون گزشتہ 15 برس سے ایک ادارے میں کام کررہی تھیں، جہاں انہیں دباؤ کا سامنا بھی تھا،اس صورتحال میں ان کے والدین نے آگے بڑھ کر ایک پیشکش کی جس کے تحت اسے گھرپررہنا ہوگا، سودا سلف لانا ہوگا اور کھانا پکانا ہوگا اور کبھی کبھی والدین کیساتھ رقص کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں