پیزا ابھی کھالیں ،ادائیگی مرنے کے بعد کرنے کی آفر

پیزا ابھی کھالیں ،ادائیگی مرنے کے بعد کرنے کی آفر

آکلینڈ(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کا ایک پیزا ریسٹورنٹ گاہکوں کو ایک غیر معمولی پیشکش دے رہا ہے کہ پیزا ابھی خریدیں اور کھالیں جبکہ مرنے کے بعد ادائیگی کریں۔

پیزا ریسٹورنٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے 666 اور آسٹریلیا سے بھی 666 صارفین کو آفٹر لائف پے پروگرام کے لئے چنا جائے گا جس کے بعد وہ پیزا خریدیں لیکن اس کی ادائیگی میں اس وقت تک تاخیر کرنے کے حقدار ہونگے جب تک وہ دوسرے جہاں نہ سدھار جائیں۔ منتخب افراد اپنی وصیت کے طور پر ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے ان کے پیزا کی قیمت اُن کے مرنے کے بعد وصول کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں