گھوڑوں سے محبت، لڑکی خود گھوڑا بن کر دوڑنے لگی
لاہور(نیٹ نیوز)کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور جب حد سے بڑھ جائے تو عاشق کو اپنے محبوب کی ہر ادا اور انداز پسند آتا ہے اور ۔۔
وہ ایسا ہی بننے کی کوشش کرتا ہے ۔تاہم کوئی انسان نقالی کرتے ہوئے غیر معقول حرکت کرنے لگے تو کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں یا اس پر کسی جن بھوت کا سایہ ہوگیا ہے لیکن ویڈیو میں موجود لڑکی پر نہ کسی جن بھوت کا سایہ ہے اور نہ ہی اس کا دماغی توازن بگڑا ہوا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ لڑکی کو بچپن سے گھوڑوں سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ ان کی طرح حرکتیں کرتی ہے ۔ ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکی کو گھوڑوں کے انداز میں اپنے دونوں ہاتھوں اور پیروں پر چلتے اور دوڑتے دیکھا جا رہا ہے ۔ لڑکی ٹیبل، کرسی میز اور مختلف اونچے نیچے راستوں پر سے ایسے چھلانگیں مارتی ہے جیسے یہ حقیقت میں انسان نہیں بلکہ گھوڑا ہی ہو۔