سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا،قدیم کلہاڑا دریافت

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا،قدیم کلہاڑا دریافت

الولا(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے علاقے الولا میں دنیا کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا دریافت ہوا ہے جو کہ انتہائی قدیم یعنی قبل از تاریخ دور سے تعلق رکھتا ہے ۔

اس کی لمبائی 20 انچ سے زیادہ ہے ۔ پتھر سے بنا یہ آلہ 20.2 انچ (51.3 سینٹی میٹر) لمبا ہے اور اس حجم کے باوجود یہ آسانی سے دو ہاتھوں سے پکڑا جا سکتا ہے ۔محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے شمال مغربی سعودی عرب کے علاقے الولا کے بالکل جنوب میں قرہ کے میدان میں یہ اہم دریافت کی۔ ہاتھ کی کلہاڑی کے دونوں اطراف کو تیز کیا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے اشیا کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا۔تاہم ماہر آثار قدیمہ کیمطابق درست تاریخ کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق سائٹ پر پائے جانے والے دیگر اوزار کی طرح یہ دستی کلہاڑا بھی 200,000 سال پہلے کا ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں