ووٹ کیلئے پیسے کم کیوں دئیے ،شہری نے خود کو آگ لگا دی

ووٹ کیلئے پیسے کم کیوں دئیے ،شہری نے خود کو آگ لگا دی

حیدر آباد (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں الیکشن کے دوران شہری ووٹ کیلیے کم پیسے ملنے پر خودکشی کرنے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔

 واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا جہاں ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے نارائنا سے ووٹ کے بدلنے رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔نارائنا کے گھر میں چار ووٹ ہیں اور اس سے وعدہ کیا گیا کہ ایک ووٹ کے بدلنے میں اسے ایک ہزار روپے ادا کیے جائیں گے ۔ شہری کے دونوں بچوں نے سیاسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کیا جس کیلئے اسے 2 ہزار روپے ملے ۔اس نے سیاسی جماعت کے رہنما سے مزید 2 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اور اس کی اہلیہ بھی ووٹ ڈالیں۔ وہ صبح سے شام تک رہنما کے پیچھے گھومتا رہا لیکن اسے پیسے نہیں دئیے گئے ۔جب گاؤں والوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تو وہ شدید برہم ہوا۔ اس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ جھلس گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں