بہاماس میں دس کروڑ ڈالر کے گمشدہ خزانے کا نقشہ تیار

بہاماس میں دس کروڑ ڈالر کے گمشدہ خزانے کا نقشہ تیار

بہاماس(نیٹ نیوز)تاجر نے بہاماس میں 300 سال قبل ایک بحری جہاز کے ملبے سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کے خزانے کے کچھ حصوں کی شناخت کرنے میں مدد کی ہے۔

 کوڑے دان کے شاپر بنانے والی کمپنی ہیریٹیج بیگ کے سابق سی ای او کارل ایلن نے سمندر کی تہہ سے مہنگے نوادرات کھوجنے پر توجہ مرکوز کی، جو 1656 میں ہسپانوی خزانے کا جہاز ڈوبنے کے بعد کھو گئے تھے۔ ایلن کی تنظیم، ایلن ایکس نے اب تک ممکنہ ثقافتی اہمیت کی تقریباً 8,800 اشیا کی نقشہ سازی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ‘پتھر، لکڑی کا تختہ، لوہے کے کنڈے، بندوقیں، چاندی کے سکے، چاندی کی اینٹیں، زمرد، نیلم اور سونے کے زیورات’ جیسی چیزیں ملی ہیں۔ ایلن ایکس کے لیے مارویلاس خزانے کا نقشہ بنانا ان کے ذاتی مالی فائدے کے لیے نہیں تھا، لیکن انہیں امید تھی کہ وہ انہیں بہاماس میں اپنی کمپنی کے تعمیر کردہ میری ٹائم میوزیم میں تاریخی نمائش کے طور پر رکھیںگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں