ہکلاہٹ یا لکنت کیسے ختم کی جاسکتی ہے ، جانیے

ہکلاہٹ یا لکنت کیسے ختم کی جاسکتی ہے ، جانیے

لاہور(نیٹ نیوز) دنیا کی تقریباً 1 فیصد آبادی اس وقت ہکلاہٹ یا زبان میں لکنت کا شکار ہے ۔ سپیچ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر راحیلہ خاتون کیمطابق ہکلاہٹ کی بے شمار وجوہات ہیں جن میں سب سے نمایاں وجہ خاندانی سمجھی جاتی ہے۔۔۔

 تناؤنفسیاتی مسائل کے باعث بھی لوگوں کو گفتگو کرنے میں ہکلاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بعض اوقات حادثات دماغی چوٹوں کا سبب بن سکتے ہیں تو اس شخص میں بھی ہکلاہٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،اس کے علاوہ کبھی کبھی احساس کمتری کی وجہ سے بھی بچوں کو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اگر بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے یا بچوں کے ہم جماعت اس کا مذاق اڑاتے ہیں یا پھر والدین یا اساتذہ کی ڈانٹ، طنز اور طعنوں کا نشانہ بناتے ہیں یا ضرورت سے زیادہ ٹوکتے ہیں تو اس سے بچوں کی خوداعتمادی ختم ہو جاتی ہے ۔اس کا علاج کرنے کا واحد اور بہترین طریقہ سپیچ تھراپی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں