مصری جوڑے نے اپنی زندگی کے 40سال کشتی پر گزار دئیے

مصری جوڑے نے اپنی زندگی کے 40سال کشتی پر گزار دئیے

قاہرہ (نیٹ نیوز)مصری ماہی گیر ابو عصام نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی زندگی کے 40 سال دریائے نیل میں کشتی پر گزار دئیے ۔

مصری میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابو عصام نے بتایا کہ اگر ہم ضرورت سے زیادہ دریا سے باہر رہے تو مچھلیوں کی طرح مر جائیں گے ۔ہ دریا کے بیچ میں رہنا اب ہمیں اچھا لگتا ہے ، ہم صرف ضرورت کے تحت ہی دریا سے باہر جاتے ہیں، زندگی کے چالیس سال دریائے نیل میں اس کشتی کے اندر گزر چکے ہیں، بقیہ زندگی بھی ادھر ہی گزارنے کا ارادہ ہے تاہم ہم دونوں کی دیرینہ خواہش ہے کہ ہم مرنے سے پہلے عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں۔ابو عصام کی اہلیہ نے کہا کہ اچھے اور برے دنوں میں اپنے شوہر کے ساتھ ہوں، انہیں دریا میں زندگی گزارتے ، سوتے اور کھانا تیار کرتے ہوئے اچھا محسوس ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں