انٹارکٹکا کا آتش فشاں روزانہ 6ہزارڈالرکا سونا اگلنے لگا

انٹارکٹکا کا آتش فشاں روزانہ 6ہزارڈالرکا سونا اگلنے لگا

انٹارکٹکا (نیٹ نیوز)انٹارکٹکا کے آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ ایریبس نے سونا اُگلنا شروع کردیا اور یومیہ 6ہزار ڈالر مالیت کا سونا ایک ہزار کلومیٹر تک پھیل جاتا ہے ۔

مذکورہ آتش فشاں کا ذکر ان دنوں ایک انتہائی حیران کن اور انوکھی وجہ سے میڈیا میں زیر گردش ہے جس کی بڑی وجہ اس سے نکلنے والی وہ دھول ہے جس میں سونے کی بڑی مقدار موجود ہے ۔ایریبس براعظم انٹارکٹکا کا سب سے اونچا فعال آتش فشاں پہاڑ ہے جس کی اونچائی 12 ہزار 448 فٹ ہے ۔ آتش فشاں سے ہر روز جو سونے کی دھول نکلتی ہے اس کا وزن تقریباً 80گرام تک ہے جس کی مالیت چھ ہزار امریکی ڈالر ہے ۔نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا)ارتھ آبزرویٹری کے مطابق یہ کہا جاسکتا ہے کہ انٹارکٹیکا میں روزانہ سونے کی بارش ہورہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں