چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ مرض کا خطرہ

چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ مرض کا خطرہ

کیمبرج(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگرچہ کسی بھی بریسٹ کینسر سے شفایاب ہوئے شخص میں دوسرے کینسر کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محقق اینتونس انتونیو نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں میں دوسرے کینسر کے خطرے کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے ۔انتونیس اور ان کی ٹیم نے چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والے 580,000 سے زائد خواتین اور 3,500 سے زائد مردوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جن میں 1995 اور 2019 کے درمیان چھاتی کے کینسر کی ابتدائی تشخیص ہوئی تھی۔چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی تمام خواتین میں دوسری چھاتی میں ٹیومر پیدا ہونے کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں دوگنا تھا جنہیں پہلے کبھی چھاتی کا کینسر نہیں ہوا جب کہ شفایاب ہونے والے والے مردوں دوبارہ کینسر کا خطرہ 55 فیصد زیادہ تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں